مختلف سروس گروپوں کے 69 افسران نیشنل مینجمنٹ کورس کیلیے نامزد
22 ہفتوں پرمشتمل کورس لاہور میں ہوگا جس کے لیے گریڈ 20 کے افسران کو نامزد کیا گیا
مختلف سروس گروپوں کے گریڈ 20 کے افسران کی گریڈ 21 میں ترقی کے لیے نیشنل مینجمنٹ کورس آج سے لاہور میں شروع ہو گا جس کے لیے 69 افسروں کو نامزد کیا گیا ہے جن میں اہم عہدوں پر تعینات بیوروکریٹ بھی شامل ہیں۔
کورس کے لیے پاکستان ا یڈمنسٹریٹو سروس کے 11، پولیس سروس کے7، سیکرٹریٹ گروپ کے 5، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے 2، فارن سروس کے 3، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے 10، ان لینڈ ریونیو سروس کے 5 اور پاکستان کسٹم سروس کے 4 افسر نامزد کیے گئے ہیں۔
انفارمیشن، پوسٹل، اکانومسٹ، ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ اور ریلوے سے ایک ایک افسر کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر کی صوبائی سروسز سے بھی دو دو افسر این ایم سی کے لیے کے لیے نامزد کیے گئے ہیں
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق گریڈ 20 کے جن افسروں کو نیشنل مینجمنٹ کورس کے لیے نامزد کیا گیا ہے ان میں وزیراعظم کے پریس سیکریٹری محی الدین وانی، وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکریٹری امداد اللہ بوسال، سیکر یٹری خزانہ پنجاب حامد یعقوب شیخ، سیکریٹری معدنیات پنجاب ڈاکٹر ارشد محمود، فیصل آباد مومن آغا، کمشنر سرگودھا ندیم محبوب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی بلوچستان داؤد محمد بریچ، سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ شکیل احمد منگ، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ کوئٹہ منظور سرور چوہدری، سی پی او لاہور بی اے ناصر، ڈائر یکٹر ایف آئی اے کراچی شاہد حیات خان، ڈی آئی جی پولیس ٹریننگ کالج لاہور فیاض احمد ڈیو،ڈی آئی جی ٹریفک حیدر آباد سلطان خواجہ، ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ رائے طاہر اور ڈی آئی جی سی آئی ڈی کراچی عارف حنیف شامل ہیں جب کہ مذکورہ افسران 22 ہفتوں کے نیشنل مینجمنٹ کورس پر جاچکے ہیں۔