افغانستان نے 85 افغان طالبان کی فہرست پاکستان کے حوالے کردی

افغان سفیر اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں کشیدگی جلد ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا


ویب ڈیسک February 20, 2017
افغان سفیر اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں کشیدگی جلد ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا، فوٹو؛ فائل

پاکستان میں تعینات افغان سفیر نے 85 افغان طالبان کی فہرست مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے حوالے کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیوال نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر افغان سفیر نے 85 افغان طالبانوں کی فہرست بھی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے حوالے کی۔

ملاقات کے بعد جاری بیان میں افغان سفیر کا کہنا تھا کہ کابل سے واپسی پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور پاکستانی عسکری حکام سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں ہم نے ایک سمت میں چلنے پر اتفاق کیا جب کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی جلد ختم ہونے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد پر سکیورٹی مشترکہ دشمن سے لڑنے کیلیے بڑھائی گئی، آرمی چیف

افغان سفیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تحفظات اورشکایات کے ازالے کے لیے سازگار ماحول کی توقع ہے اور امید ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں دو طرفہ تناؤ کم ہو گا۔

واضح رہے پاکستان میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر جس میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں اور ان واقعات کی ذمہ داری افغانستان میں موجود کالعدم تنظیم جماعت الحرار نے قبول کی تھی جس کے بعد پاکستان نے افغانستان سے ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا لیکن موثر جواب نہ ملنے پر پاک فوج نے افغانستان میں قائم جماعت الحرار کے کیمپوں پر کارروائی کی اور تب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بھی کشیدہ ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |