نسلی منافرت کا نشانہ بننے پربرازیلین فٹبالرایورٹن کی آنکھوں میں آنسو آگئے

آخری لمحات میں میچ روکنا پڑا جب مقامی حریف سائیڈریڈ کےشائقین نےنسلی تحریرکاحامل ایک بینرلہرادیا۔


Sports Desk February 20, 2017
آخری لمحات میں میچ روکنا پڑا جب مقامی حریف سائیڈریڈ کےشائقین نےنسلی تحریرکاحامل ایک بینرلہرادیا ۔ فوٹو اے ایف پی

بلغراد میں میچ کے دوران نسلی منافرت کا نشانہ بننے پر برازیلین اسٹار فٹبالرایورٹن لوئیز کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

برازیلین فٹبالر ایورٹن لوئیز ایک میچ میں پارٹیزان بلغراد کی نمائندگی کررہے تھے تاہم انھیں مسلسل مقامی حریف سائیڈ ریڈ کے شائقین کے خراب رویے کا سامنا کرنا پڑا۔



اس خبر کو بھی پڑھیں :نسلی منافرت کرنے پر آسٹریلوی شائق پر 3 برس کی پابندی

مقامی حریف سائیڈ ریڈ کے شائقین انہیں دیکھ کر بندروں کی آوازیں نکال رہے تھے، آخری لمحات میں ایک موقع پر میچ روکنا بھی پڑا جب ان شائقین نے نسلی تحریر کا حامل ایک بینر لہرا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں