کراچی فائرنگ سے متحدہ اورپی پی کے کارکنان سمیت4 ہلاک
ناگن چورنگی پر پیپلزپارٹی کاکارکن ماراگیا،اورنگی میں چکن سینٹر پر فائرنگ،ملزم ہلاک
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ اورپیپلز پارٹی کے کارکنان سمیت4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے علاقے گول مارکیٹ کے قریب ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں موٹر سائیکل پرسوارملزمان نے متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ 183کے کارکن اورعباسی شہیداسپتال کے سابق سیکیورٹی انچارج 30 سالہ خرم کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اورموقع سے فرارہوگئے۔
فائرنگ سے موقع پرموجود افراد میں بھگدڑمچ گئی اورخوف وہراس پھیل گیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی متحدہ کے عہدیداروں اورکارکنان کی بڑی تعداد عباسی شہید اسپتال پہنچ گئی اور ٹارگٹ کلنگ کی واردات پرشدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا،مقتول خرم ناظم آباد گول مارکیٹ کا رہائشی تھا ،واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور نامعلوم مشتعل افراد نے دکانیں و کاروبار بند کرادیا۔
ناگن چورنگی کے قریب واقع باب اقبال میں رہائش پذیر42 سالہ صفدر بلوچ کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا،ایس ڈی پی او نیو کراچی چوہدری اختر نے بتایا کہ صفدر بلوچ باب اقبال فلیٹس کے آخری بلاک کی دوسری منزل پر واقع فلیٹ میں رہائشی پذیر تھا اور تراویح کے بعد وہ اپنے گھر پہنچا ہی تھا کہ اس دوران 2 ملزمان اس کے تعاقب میں آئے اورفلیٹ کے گیٹ پرہی اسے سراورسینے پرگولیاں مارکر قتل کر دیا،مقتول کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا جبکہ وہ گڈاپ ٹاؤن میں زمینوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا تھا۔
یوسف پلازہ کے علاقے راشد منہاس روڈ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ رشید سینے پر گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا،اورنگی ٹاؤن سیکٹر4/F مجاہد آباد طاہری مسجد کے قریب ماشاء اﷲ چکن سینٹر پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے28 سالہ شہزاد زخمی ہوگیا جسے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ چل بسا،پولیس کے مطابق چکن سینٹرکے مالک سے ملزمان نے رمضان المبارک شروع ہونے پر بھتے کا مطالبہ کیا تھا دکان کا مالک بھتے کی رقم دینے میں ٹال مٹول کر رہا تھا جس پر ملزمان نے اسے خوفزدہ کرنے کے لیے دکان پراندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والا شہزاد فائرنگ کی زد میں آگیا ۔