چوہدری نثار منہ چھپانے کی بجائے حالات کا مقابلہ کریں مولا بخش چانڈیو

حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری نواز شریف پر عائد ہوتی ہے، سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک February 20, 2017
حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری نواز شریف پر عائد ہوتی ہے، سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی، فوٹو؛ فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ناکام رہے ہیں لہٰذا وہ منہ چھپانے کے بجائے حالات کا مقابلہ کریں۔


سیہون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی ذمہ داری نواز شریف پر عائد ہوتی ہے، پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے مگر نواز شریف اپنی ناکامی چھپانے میں لگے ہیں، نواز شریف اور چوہدری نثار خانہ پُری کے لیے سیہون آئے جب کہ افسوس ہے کہ وزیر اعظم سیہون آئے لیکن درگاہ قلندر پر نہ آسکے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :وفاقی وزرا دہشت گردوں سے ہمدردی رکھتے ہیں

پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے مشرف کا دور تباہ کیا اور اب نواز شریف کو تباہ کررہے ہیں، وہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ناکام رہے ہیں، وہ منہ چھپانے کے بجائے حالات کا مقابلہ کریں اورعوام کو جواب دیں کہ پنجاب میں تاخیر سے آپریشن کیوں شروع کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں