سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

کیس میں حسین نواز كے وكیل سلمان اكرم راجا نے اپنے دلائل مكمل كر لیے ہیں


ویب ڈیسک February 21, 2017
کیس میں حسین نواز كے وكیل سلمان اكرم راجا نے اپنے دلائل مكمل كر لیے ہیں، فوٹو؛ فائل

سپریم كورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ آج پاناما کیس کی سماعت دوبارہ کرے گا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس آصف سعید كھوسہ كی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجازالحسن پر مشتمل پانچ ركنی لارجر بنچ كیس كی سماعت كرے گا۔

16 فروری كی سماعت كے دوران عدالت نے چیئرمین نیب اور چیئرمین ایف بی آر كو ذاتی حیثیت میں طلب كرتے ہوئے احكامات جاری كیے تھے بتایا جائے كہ نیب اور ایف بی آر كے سربراہوں نے پاناما كیس میں كیا كیا؟ نیب حدیبیہ پیپر ملز اور منی لانڈرنگ كے دونوں مقدمات كا پورا ریكارڈ عدالت میں پیش كرے۔

کیس میں حسین نواز كے وكیل سلمان اكرم راجا نے اپنے دلائل مكمل كرلیے ہیں جب كہ شریف فیملی نے بطور ثبوت قظری شہزاے كے دو خطوط، طارق شفیع وغیرہ كے بیان حلفی جمع كروا دیئے ہیں۔

تحریك انصاف كے چیئرمین عمران خان كی جانب سے كیس میں جواب الجواب جمع كرتے ہوئے شیخ حماد بن جاسم بن جابر الثانی كے دو خطوط سمیت طارق شفیع، عبدالرحمن محمد عبداللہ اور حسین نواز كے حلف ناموں كو مسترد كرتے ہوئے انہیں جھوٹ قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں