بھارتی فوج کا پاکستان چیک پوسٹ پر حملہ لانس نائیک شہید پاکستان کا احتجاج
ایک فوجی زخمی، بھارتی فوجیوںنے کنٹرول لائن پرسواںپتراپوسٹ کونشانہ بنایا
بھارتی فوج نے ایک بارپھرلائن آف کنٹرول پر پاکستانی حدودکی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزادکشمیرکے حاجی پیرسیکٹرباغ پرفائرنگ کرکہ پاک فوج کے لانس نائیک کوشہید اورایک جوان کوزخمی کردیا۔
پاکستان نے حملے پربھارت سے شدیداحتجاج کرتے ہوئے فوری فلیگ میٹنگ بلانے کامطالبہ کیاہے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرحاجی پیرسیکٹرباغ کے علاقے میںدراندازی کی اورسواں پتراچیک پوسٹ پرحملہ کیاجس کے نتیجے میںپاک فوج کے دوجوان زخمی ہوگئے تاہم لانس نائیک اسلم زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے شہیدہوگیادوسرے جوان کواسپتال میں داخل کرادیا گیا بھارتی فوج کی جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے بھر پور کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کردیا جبکہ جوابی فائرنگ سے بھارتی فوجی اسلحہ چھوڑکرفرارہوگئے ۔
بھارتی فوج کے چھوڑے گئے اسلحہ میںایک خنجراورایک گن شامل ہے وا قعہ کے بعدعلا قہ مکینوں میںخوف وہراس پھیل گیامیڈیارپورٹس کے مطابق آخری اطلاعات آنے تک جھڑپ جاری تھی اوردونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہورہاتھابی بی سی کے مطابق بھارتی فوج کے ایک ترجمان کرنل برجیش پانڈے نے واقعہ کی تصدیق کی ہے اورکہاکہ پاکستانی افواج نے لا ئن اف کنڑول کے او ڑی سیکٹر میں چور ونڈا گائوں میں بھارتی چوکیوں پربلا اشتعال فائرنگ کی اورمارٹرگولے پھینکے جن سے ایک سویلین مکان تباہ ہوگیا۔
کرنل پانڈے نے الزام عائدکیاکہ یہ ان( پاکستانی فوج) کی جانب سے شدت پسندوںکوبھارت میں داخل کرنے میں مدددینے کی ایک کوشش ہے جس کاجواب ہم نے صرف چھوٹے ہتھیاروںسے دیا یاد رہے بھارت اورپاکستان کے درمیان برسوں کی کشیدگی کے بعد نومبر 2003میں متنازعہ کشمیر کوتقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول پرفائر بندی کامعاہدہ ہواتھا جواب تک قائم ہے اس فائر بندی کے دوران اب تک لائن آف کنٹرول پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کیلئے کئی واقعات پیش آ ئے ہیں ۔