کراچی کے علاقے قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ 3 ملزمان ہلاک

ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، پولیس


ویب ڈیسک February 21, 2017
ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، پولیس، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان شہری سے لوٹ مار کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران پولیس پہنچ گئی جسے دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث تھے جن کے قبضے اسے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں