مخالفت بندکی جائے ورنہ آدھا لانگ مارچ اسلام آباد آدھا لاہور جائیگا طاہر القادری

پہلے عوام انقلاب، اب شہادت کی نیت سے نکلیں گے، مارچ کو روکاتو پرامن رہنے کی گارنٹی نہیں ہوگی


Numainda Express January 07, 2013
کرپشن پر جمہوریت کا ٹائٹل ہے، سیاسی قائدین کے جلسوں میں کارکن بھنگڑے ڈالتے ہیں، گفتگو۔ فوٹو: فائل

تحریک منہاج القرآن کے سرپرست ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ تبدیلی پیچھے رہ گئی اب انقلاب آئیگا۔

مصنوعی جابرانہ جمہوریت میں جمہور کی کوئی جگہ نہیں، کرپشن پر جمہوریت کا ٹائٹل ہے، ملک میں نہ آئین ہے اور نہ قانون کی حکمرانی ہے، پاکستانی خودمختاری خطرے میں ہے، پرامن جمہوری لانگ مارچ کی تیاری میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں ورنہ 20 لاکھ کا مارچ اسلام آباد اور 20 لاکھ کا مارچ لاہور کی جانب چل پڑیگا، الیکشن سے پہلے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر ارکان پارلیمنٹ کو اربوں روپے کے فنڈز جاری کرنا دھاندلی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکزی سیکریٹریٹ لاہور میں علماء و مشائخ، مزدوروں، کسانوں، وکلاء اور سماجی تنظیموں کے مرکزی عہدیداروںسے خطاب کرتے ہوئے کیا جنہوں نے 14 جنوری کے لانگ مارچ کی حمایت اور شمولیت کا اعلان کیا۔ خالد محمود کھوکھر پاکستان کسان اتحاد، پیر سید ریاض تحریک تحفظ پاکستان، غلام مصطفیٰ عوامی جسٹس پارٹی، سید علی رضا تحریک استحکام پاکستان، ممتاز حسین نیازی پاکستان غرباء پارٹی، رانا رئیس احمد خان اتحاد موومنٹ پاکستان، میاں عبدالقیوم لیبر قومی موومنٹ، محمد جنید گورنمنٹ ریٹائرڈ سروس ویلفئر ایسوسی ایشن، مسز اشفاق عوامی جسٹس پارٹی اور علامہ نزاکت حسین گولڑوی مرکزی امیر سنی علماء کونسل نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ لانگ مارچ میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

04

اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے ورکرز عمر بھر اپنے قائدین کے جلسوں پر نعرے اور بھنگڑے ڈالتے ہیں لیکن کبھی کسی غریب قابل باکردار اور صاحب علم ورکر کو الیکشن ٹکٹ نہیں دیا جاتا بلکہ پارٹی قیادت الیکشن ٹکٹ اپنے اولادوں اور رشتہ داروں کو دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 جنوری کے لانگ مارچ میں تحریک منہاج القرآن کے علاوہ سینکڑوں دوسرے مکتبہ فکر، طبقہ اور پارٹیوں کے لاکھوں ورکرز بھی اپنے حقوق کیلئے شامل ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس وقت ظالمانہ نظام کے تحت کسی طبقہ کو بھی اسکے بنیادی حقوق میسر نہیں، ہر طبقہ اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے، جاگیردارانہ، وڈیرے، صنعتکار اور سرمایہ دار غریب کا خون نچوڑکر اپنے گھروں کے چراغ روشن کر رہے ہیں۔

غریبوں کی عزتیں محفوظ نہیں اس ظالمانہ نظام کی موجودگی میں کوئی غریب ہاری اور مزدور اپنی مرضی کے مطابق کسی شریف باکردار امیدوار کو ووٹ نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر اربوں روپے کے فنڈز جاری کرنا الیکشن دھاندلی ہے۔ این این آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ 14جنوری کو لانگ مارچ ہر صورت میں ہو گا، پہلے عوام انقلاب کی نیت سے نکلنا چاہتے تھے اب شہادت کی نیت سے اسلام آباد جائینگے' پنجاب حکومت مخالفت بند کرے ورنہ 20لاکھ کا مارچ لاہور کی طرف اور آدھا 20 لاکھ کا مارچ اسلام آباد کی طرف ہو گا۔

پنجاب حکومت کارکنوں کو ہراسا ں نہ کرے ہمارا احتجاج پرامن ہے اگر مارچ روکا گیا تو لوگ میرے کنٹرول میں نہیں رہیں گے اور لاہور کے مارچ کی پرامن رہنے کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی ' رحمن ملک کے آنے کی اطلاعات ملتی ہے مگر وہ دھند کی وجہ سے نہیں آرہے ' مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے کوئی بھی آئے بات چیت کریں گے' نظر بندی سے ڈرنے والے نہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ کسی سیاسی جماعت سے کوئی دشمنی نہیں،14 جنوری کواسلام آبادمیں فیصلہ ہوگاکہ لوٹنے والے رہینگے یالٹنے والے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |