روسی صدر پوتن کے مجموعی اثاثے 200 ارب ڈالر ہو سکتے ہیں ماہرین
روس میں حکومت کرنے والے 64 سالہ پوتن کے پاس 58 جہاز، ہیلی کاپٹر اور 20 محل ہیں۔
ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوتن دنیا کے امیر ترین شخص ہوسکتے ہیں اور ان کے کُل اثاثے 200 ارب ڈالر کے قریب ہو سکتے ہیں۔
17 سال سے روس میں حکومت کرنے والے 64 سالہ پوتن کے پاس 58 جہاز، ہیلی کاپٹر اور 20 محل ہیں جبکہ باقاعدہ اعلان کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ہیں جن کی دولت 75 ارب ڈالر ہے۔
صدر پوتن کی دولت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے پاس 35 ملین ڈالر کی ایک کشتی ہے اور سمندر کے ساحل پر ایک ارب ڈالر کا محل بھی ہے۔