وزیراعظم نے 17 افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دیدی

ایڈمنسٹریٹو سروس، سیکریٹریٹ گروپ کے 3, 3، ان لینڈ ریونیو کے 2 افسر شامل


حیدر نسیم February 21, 2017
5افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری وزیراعظم ترکی سے واپسی پردیں گے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے ہائی پاور بورڈ کی 17 افسروں کو گریڈ بائیس میں ترقی دینے کی سفارش کی منظوری دیدی۔

ترقی پانے والے 17 افسروں میں ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ22 کی 3 اسامیوں میں سے 2، پاکستان کسٹم سروس کی 2اسامیوں میں سے ایک پرایک افسر کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی جب کہ انفارمیشن گروپ کی ایک اسامی پر کسی کو ترقی نہیں دی گئی۔ وزیراعظم ناسازی طبع کے باعث ترقی پانے والے افسروں سے چائے پرملاقات نہیں کرسکے۔ ذرائع کاکہنا ہے ترقی پانے والے افسروں سے اب وزیراعظم دورہ ترکی کے بعد ملاقات کریں گے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس، سیکریٹریٹ گروپ کے تین، تین اوران لینڈریونیو کے ایک افسر کی گریڈ بائیس میں ترقی کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے گریڈ 22 میں ترقی پانے والے 5 افسروں شمائل خواجہ، اعظم سلیمان، اورنگزیب حق، ممتازعلی شاہ، فدا وزیر اور پولیس سروس کے ایک افسر میر زبیر محمودکی ترقی کی منظوری وزیراعظم دورہ ترکی سے واپسی پر دیں گے۔

ایڈمنسٹریٹوسروس سے تین اوران لینڈ ریونیو سے تعینات کیے گئے ایک ایڈیشنل سیکریٹری انچارج کوانھی ڈویژنوں میں وفاقی سیکریٹری تعینات کرنے کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے جب کہ ایڈیشنل سیکریٹری انچارج ایوی ایشن ڈویژن عرفان الٰہی سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن،ایڈیشنل سیکریٹری انچارج انسانی حقوق ڈویژن رابعہ جویریہ آغاسیکریٹری انسانی حقوق ڈویژن اور ایڈیشنل سیکریٹری انچارج پلاننگ ڈویژن یوسف نسیم کھوکھر گریڈ22میں ترقی پانے کے بعد سیکریٹری پلاننگ ڈویژن تعینات کردیے گئے جب کہ ان لینڈریونیوسروس سے ترقی پانیوالے طارق محمود پاشا کو اقتصادی امورڈویژن وفاقی سیکریٹری تعینات کردیا گیا۔

علاوہ ازیں سیکریٹریٹ گروپ کے تین افسروںسینئرجوائنٹ سیکریٹری قانون وانصاف ڈویژن نائلہ قریشی کوایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان، سینئر جوائنٹ سیکریٹری وزارت خزانہ ارشد احمد کو ڈائریکٹر جنرل اخترحمیدخان نیشنل سنٹر فار رورل ڈویلپمنٹ تعینات کردیاگیا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاپولیشن اسٹڈیز ڈاکٹر مختار احمد کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی گئی ان کے لیے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکے عہدے کو گریڈ بائیس میں اپ گریڈ کردیا گیا۔

فارن سروس کے افتخارعزیز،پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے حق نواز،آڈیٹرجنرل پنجاب ظفر حسن رضا،ان لینڈ ریونیوکی تسنیم الرحمان اورپاکستان کسٹم سروس کے ناصرمسرورکی اپنے کیڈر میں ترقی کی منظوری کا مراسلہ انکے کیڈر ایڈمنسٹریٹو سیکریٹریوں کو بھجوادیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔