پی ایس ایل فائنل کی تمام سیکیورٹی فوج کے سپرد

فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو صدر لیول کی سیکیورٹی دی جائے گی، ٹریفک بند رہے گی


فائنل میچ کی فضائی نگرانی ہوگی، انٹیلی جنس اداروں کو رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت۔ فوٹو : فائل

BAHAWALPUR: پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کیلیے سیکیورٹی کی تمام ذمے داری پاک فوج کے سپرد کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والے فائنل میچ کی سیکیورٹی فوج کے سپرد کر دی ہے، پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو صدر کے لیول کی سیکیورٹی دی جائے گی، ہوٹل سے اسٹیڈیم تک جانے والے راستے پر سخت ترین سیکیورٹی ہوگی اور اس روٹ کر عام ٹریفک کیلیے بند کر دیا جائے گا جبکہ راستے میں آنے والی تمام اہم عمارتوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے جب کہ پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلیے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کوبھی فائنل کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا، انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے گا، سیکیورٹی سے متعلق تمام انٹیلی جنس اداروں سے رپورٹ کو رپورٹس مرتب کرا کے جمع کرانے کی ہدایات دی گئی ہیں، پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی کیلیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

دوسری جانب سیف سٹی پروجیکٹ کو قذافی اسٹیڈیم میں کیمروں کی تنصیب کا کام جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا، قذافی اسٹیڈیم سے کھلاڑیوں کے ہوٹل تک ہر جگہ کیمرے لگیں گے، اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں پر بھی نظر رکھی جائے گی، قذافی اسٹیڈیم میں 500 میٹر تک ریکارڈنگ والے کیمرے لگائے جائیں گے جب کہ قذافی سے لبرٹی، مین بلیوارڈ اور کینال روڈ پر بھی کیمرے لگیں گے اور قذافی اسٹیڈیم کے باہر3 درجاتی سیکیورٹی حصار بنایا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں