زرداری اور بلاول نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ موخر کردیا

پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے حکومت کے خلاف اعلان کردہ احتجاجی تحریک بھی تاحال شروع نہیں کی جاسکی


این این آئی February 21, 2017
حکومت کیخلاف کسی بھی تحریک کو شروع کرنے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا زیادہ مناسب ہوگا، پیپلزپارٹی۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے اہم رہنماؤں کی مشاورت کے بعدقومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے قائدین کو مشورہ دیا تھا کہ ایسے وقت میں جب سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے حوالے سے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف اہم مقدمے کی سماعت ہورہی ہے انتخابات میں حصہ لینا سود مند ثابت نہیں ہوگا جبکہ پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے حکومت کے خلاف اعلان کردہ احتجاجی تحریک بھی تاحال شروع نہیں کی جاسکی جس کی وجہ بھی سپریم کورٹ میں زیرسماعت پانامالیکس کا کیس بتایا جارہا ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے حلقے سمجھتے ہیں کہ حکومت کیخلاف کسی بھی تحریک کو شروع کرنے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا زیادہ مناسب ہوگا کیونکہ عدالت عظمیٰ اگر نواز شریف کیخلاف فیصلہ دیتی ہے تو پھر کسی احتجاج کی ضرورت نہیں ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں