امریکا وافغانستان نے کارروائی کی یقین دہانی کرادی ذرائع

انٹیلی جنس اطلاعات کی روشنی میں دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن ہوگا

پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ حکام کے درمیان اہم ملاقاتیں جلد ہوں گی۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD:
امریکا اور افغان حکومتوں نے پاکستان کو اعلیٰ سطح کے سفارتی رابطوں میں یقین دہانی کرادی ہے کہ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کیلیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا اور ایسے تمام گروپس اور تنظیموں کے خلاف ''انٹیلی جنس اطلاعات کی روشنی میں سخت آپریشن'' کیا جائے گا جو افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشتگردی کرانے میں ملوث ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنی سلامتی کیلیے اقدام اٹھاتے ہوئے پاک افغان سرحد کو بند کردیا اور پاک فوج کی جانب سے سرحد پار دہشت گرد گروپس کو نشانہ بنایا گیا۔ اعلیٰ سطح پر سفارتی رابطوں کے بعد توقع ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ حکام کے درمیان اہم ملاقاتیں جلد ہوں گی۔
Load Next Story