لانگ مارچ نے پنجاب کے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردیں الطاف حسین

پنجاب حکومت تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کوہرساں کرنے کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے


Express Desk January 07, 2013
لانگ مارچ ظالمانہ نظام اورمفادپرستانہ سیاست کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،قائدمتحدہ،پیپلزیوتھ کے عہدیداروں سے بھی بات چیت۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے حکومت پنجاب کی جانب سے تحریک منہاج القرآن اورپاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کوہراساں کرنے کی سخت مذمت کی ہے اور اس عمل کوغیر جمہوری اورغیرآئینی قراردیا ہے۔

ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ استحصالی قوتیں ، عوامی لانگ مارچ سے شدیدخوفزدہ ہیں اورعوام میں شعوری بیداری کے عمل سے پنجاب کے حکمرانوںکی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ سرکاری وسائل استعمال کرکے''اسٹیٹس کو''کے خاتمے کی جدوجہد کرنے والے کارکنان وعوام کوہراساں کرنے کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

الطاف حسین نے پنجاب کے حکمرانوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ فرسودہ نظام کے خاتمے کیلیے جمہوری اورآئینی جدوجہدکرنے والے کارکنوںکوہراساں کرنے کاسلسلہ بندکردیاجائے اوریاد رکھے کہ پاکستان کے فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام اورموروثی سیاست کے دن گنے جاچکے،انشااللہ14جنوری کا عوامی مارچ ظالم وجابرجاگیرداروں،وڈیروں اورسرمایہ داروں کی مفادپرستانہ سیاست کے تابوت میںآخری کیل ثابت ہوگا۔

05

دریں اثناپیپلزیوتھ کے چیئرمین نعیم عباسی،جنرل سیکریٹری ریاض کیریواورمختلف شہروں کے پی پی عہدیداروں پرمشتمل وفدنے گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم جمہوریت پسند جماعت ہے ،وہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کیلیے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی، پاکستان کے عوام گواہ ہیں کہ تمام سازشوں کے باوجود میں نے جمہوریت کی بقا کی خاطر صدرزرداری کاساتھ نہیں چھوڑا۔

پیپلزپارٹی کاوفدایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام ہونے والے مظاہرے میں شرکت کیلیے پہنچا تھا۔ پیپلزیوتھ کے عہدیداروں نے الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت کی بقاکیلیے آپ نے جو قربانیاں دی ہیں اور صدرزرداری کاجس طرح ہر مشکل وقت میں ساتھ دیاہے پیپلزپارٹی اس کی قدرکرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔