عمران طاہر بھارتی تنگ نظری کی بھینٹ چڑھ گئے
پاکستان سے تعلق کی وجہ سے کسی بھی آئی پی ایل ٹیم نے بولی تک نہیں لگائی۔
ٹوئنٹی 20 کے ٹاپ بولر عمران طاہر بھارتی تنگ نظری کی بھینٹ چڑھ گئے۔
انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے دروازے توپہلے ہی بند تھے اب پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کا بھی راستہ روک دیا گیا ہے، اس وقت ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ بولر کا اعزاز جنوبی افریقی عمران طاہر کے پاس ہیں، انھیں مختصر ترین فارمیٹ کا سب سے مہلک بولر بھی قرار دیا جارہا ہے، بھارتی کنڈیشنز ویسے بھی لیگ اسپنر کے لیے موزوں ترین ہوتی ہیں اس کے باوجود کسی بھی ٹیم نے ان کی بولی نہیں لگاکر تنگ نظری کاایک اور ثبوت دے دیا۔
بنگلور میں گزشتہ روز ہونے والی نیلامی میں سب سے زیادہ مہنگے انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس بکے جنھیں 14.5 کروڑ(بھارتی) روپے میں رائزنگ پونے سپر جائنٹس نے خریدا، اس طرح وہ آئی پی ایل میں شامل موجودہ کھلاڑیوں میں دوسرے مہنگے ترین پلیئر بن چکے ہیں، ان سے آگے صرف ویرات کوہلی ہیں، ان کی خدمات رائل چیلنجرز بنگلور نے 15 کروڑ روپے فی سیزن کے حساب سے اپنے نام کی تھیں۔ انگلینڈ کے ہی فاسٹ بولر ٹیمل ملز نے اسپیشلسٹ بولرز کے حساب سے نیا ریکارڈ قائم کیا، انھیں رائل چیلنجرز بنگلور نے 12 کروڑ روپے میں خریدا۔
انگلش آل راؤنڈر کرس ووئکس کو کولکتہ نائٹ رائیڈر نے 4.2 کروڑ روپے کے عوض اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جب کہ تین دیگر انگلش کرکٹرز اپنی بنیادی قیمت پر فروخت ہوئے۔سن رائزرز حیدرآباد نے افغانستان کے 18 سالہ لیگ اسپنر راشد خان کو 4 کروڑ اور سینئر آل راؤنڈر محمد نبی کو 30 لاکھ روپے میں خریدا۔
نیلامی کے آغاز میں دہلی ڈیر ڈیولز کافی متحرک رہی جس نے انجیلو میتھیوز (2کروڑ)، کورے اینڈرسن (1 کروڑ)، کاگیسو ربادا (5 کروڑ) اور پیٹ کمنز (4.5) کی خدمات اپنے نام محفوظ کیں۔آغاز میں پلیئرز کی بولی نہ لگانے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی انتظامیہ نے پہلا کھلاڑی ٹرینٹ بولٹ کی صورت میں 5 کروڑ روپے میں خریدا۔