’طلاق کے بعد کا وقت بہت مشکل تھا‘

طلاق کے بعد میرا خاندان بہت عجیب سی صورتحال میں مبتلا ہوگیا تھا، انجلینا جولی


ویب ڈیسک February 21, 2017
طلاق کے بعد وقت بہت مشکل تھا، جولی: فوٹو: فائل

ہالی ووڈ کی صف اول کی جوڑی انجلینا جولی اوربریڈ پٹ میں اختلاف کے باعث انجلینا جولی نے شوہر سے طلاق لے لی تھی اور اب طلاق کے بعد پہلی بار اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اب ان کی پوری توجہ صرف بچوں پر ہے۔

ہالی ووڈ اداکارہ اینجلینا جولی نے بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد پہلی بار اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد کا وقت بہت مشکل تھا، میں اور میرا خاندان بہت عجیب سی صورتحال میں مبتلا ہوگیا تھا لیکن اب میری توجہ صرف میرے بچوں پرہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد ایسا راستہ تلاش کرنے کی جستجو میں تھی جس کے ذریعے میرا خاندان مزید مضبوط اور ایک دوسرے کے قریب ہوجائے۔

اداکارہ انجیلینا جولی کمبوڈیا میں کھیمرروج دورمیں ہونے والے قتل عام کے دوران ایک سچی کہانی پربننے والی اپنی فلم 'فرسٹ دے کلڈ مائی فادر' میں جلوہ گرہوں گی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان طلاق کی وجوہات سامنے آگئیں

واضح رہے کہ اداکاربریڈ پٹ اوراداکارہ اینجلینا جولی 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اوران کے لے پالک سمیت 6 بچے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں