ملک بھرمیں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں 100 سے زائد ملزمان گرفتار

کارروائیوں کے دوران مشکوک افراد کی تصدیق کے لیے بائیومیٹرک ڈیوائس کا استعمال بھی کیاگیا


ویب ڈیسک February 21, 2017
سرچ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کی تصدیق کے لیے بائیومیٹرک ڈیوائس کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔ فوٹو؛ فائل

SIALKOT: دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور مزید 100 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نیشنل ایکشن پلان کےتحت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ پشاور، پنڈی بھٹیاں،وہاڑی، چنیوٹ اور کوٹ مومن میں پولیس، محکمہ انسداد دہشت گردی اور ایلیٹ فورس نے سرچ آپریشن کیا اور مشکوک افراد کی تصدیق کے لیے بائیومیٹرک ڈیوائس کا استعمال کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

پشاور میں گلبرگ اور چمکنی میں سرچ آپریشن میں 50 مشکوک افراد دھرلیے گئے، پنڈی بھٹیاں میں پولیس نے دریائی پٹی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 3 ملزم گرفتارکیے جن سے بڑی تعداد میں اسلحہ ملا جب کہ چنیوٹ سٹی، لنگرانہ اور کانڈیوال میں سرچ آپریشن کے دوران 14 افراد کو حراست میں لیاگیا اور ان سے منشیات بھی برآمد ہوئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاک فضائیہ کی بمباری سے متعدد دہشت گرد ہلاک

وہاڑی اورکوٹ مومن میں بھی پولیس اور سی ٹی ڈی نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں، وہاڑی کے گاؤں 174 ڈبلیوبی اور ٹھنگی سے 30 اور کوٹ مومن سے 12 مشکوک افراد کو گرفتارکرلیا گیا جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں