سیف الاسلام قذافی کیخلاف مقدمے کی سماعت آئندہ ماہ سے شروع ہوگی

قبل ازیں تینوں کے خلاف مقدمے کے لیے ستمبر 2012 مقرر کیا گیا تھا

قبل ازیں تینوں کے خلاف مقدمے کے لیے ستمبر 2012 مقرر کیا گیا تھا لیکن عبداللہ المسنوسی کی موریطانیہ سے ملک بدری کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

لیبیا کے وزیر انصاف صالح ماغنی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے دوسرے بیٹے سیف الاسلام کے خلاف مقدمہ آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔


لیبیا کے وزیر انصاف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیف الاسلام، سابق وزیراعظم بغدادی المحمودی اور معمر قذافی دور میں خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ عبداللہ السنوسی سے ابتدائی پوچھ گچھ مکمل ہوتے ہی آئندہ ماہ سے تینوں کے خلاف مقدمے کا آغاز کردیا جائے گا۔ قبل ازیں تینوں کے خلاف مقدمے کے لیے ستمبر 2012 مقرر کیا گیا تھا لیکن عبداللہ المسنوسی کی موریطانیہ سے ملک بدری کے باعث ملتوی کردیا گیا۔
Load Next Story