شاہ زیب قتل کیس میں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گورنر

گورنر سندھ نے واضح کیاکہ قانون سے بالاترکوئی نہیں ہے۔


Staff Reporter/Numainda Express January 07, 2013
شاہ زیب کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات پران کی روح کے مطابق عمل کیاجائے۔گورنر سندھ نے واضح کیاکہ قانون سے بالاترکوئی نہیں ہے۔ فوٹو: فائل

گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے آئی جی سندھ پولیس کوہدایت کی ہے کہ شاہ زیب کیس میں انصاف کی فراہمی ہرصورت میں یقینی بنائی جائے۔

انھوں نے پولیس حکام سے کیس کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہی بھی حاصل کی۔گورنرسندھ نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ اس ضمن میں ان کارویہ اورعمل اس بات کا غماز ہونا چاہیے کہ کسی دبائومیں آئے بغیر انصاف کے تقاضے پورے ہوں اورملزمان کیفرکردارتک پہنچیں۔گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ شاہ زیب کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات پران کی روح کے مطابق عمل کیاجائے۔گورنر سندھ نے واضح کیاکہ قانون سے بالاترکوئی نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |