ملک میں سردی کا50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا نظام زندگی مفلوج
لاہور کا درجہ حرارت ایک، اسلام آباد صفر رہا، دھند جاری رہے گی، بارش کا امکان نہیں
ملک میں سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
مختلف علاقوں میں سرد موسم سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا جبکہ میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور کا درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا جبکہ لاہور کا درجہ حرارت ایک ڈگری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم آئندہ ہفتے بالائی علاقوں میں بارشیں ہو سکتی ہیں جبکہ دھند مزید دو دن تک جاری رہے گی جس کا دورانیہ 16سے 20گھنٹے تک رہ سکتا ہے، سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی14ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد میں دھند کے باعث بینظیر ایئر پورٹ کو بند کر دیا گیاجس سے پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی، ملتان کے نواحی گائوں داجل میں سردی سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ آئندہ 24گھنٹوں میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔