اسلام آبادپارلیمانی کمیٹی قومی سلامتی کااجلاس کل ہوگا

لاپتہ افرادسے متعلق سفارشات کوعام کیاجائے گا، فوجی ڈاکٹرائن پر بریفنگ دی جائیگی


Online January 07, 2013
لاپتہ افرادسے متعلق سفارشات کوعام کیاجائے گا، فوجی ڈاکٹرائن پر بریفنگ دی جائیگی فوٹو: اے پی پی/ فائل

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کااجلاس کل8جنوری کوپارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا جس میں لاپتہ افرادکے حوالے سے سفارشات کوپبلک کیاجائے گااورعسکری حکام کی جانب سے ڈاکٹرائن پالیسی پرکمیٹی کوبریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس 8 جنوری کوپارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا،اجلاس میں لاپتہ افرادکے حوالے سے کمیٹی کی سفارشات کوحتمی شکل دی جائے گی۔اس کے علاوہ عسکری حکام کمیٹی کوڈاکٹرائن پالیسی پربھی بریفنگ دیں گے۔



ذرائع نے بتایاکہ ڈاکٹرائن پالیسی کی سیاسی جماعتیں حمایت کرتی ہیں اوریہ ان کے موقف کی تائید ہے، چیئرمین کمیٹی رضاربانی متحدہ قومی موومنٹ،بی این پی اور آفتاب احمد خان شیرپائوسے سفارشات پرتبادلہ خیال کرکے کمیٹی کو بتائیں گے،اس کے بعدکمیٹی کی سفارشات قوم کے سامنے لائی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |