توقیر صادق کی گرفتاری مشترکہ ٹیم2 روز میں امارات روانہ ہوگی

پاکستانی سفارتخانے نے مدد کی تو قانونی کارروائی ہوگی، نیب کا سیکریٹری خارجہ کو خط


January 07, 2013
پاکستانی سفارتخانے نے مدد کی تو قانونی کارروائی ہوگی، نیب کا سیکریٹری خارجہ کو خط فوٹو: فائل

سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی گرفتاری کیلیے نیب اور پولیس کی مشترکہ ٹیم آئندہ دو روز میں متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ توقیر صادق کے تینوں سفارتی پاسپورٹ بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ نیب حکام نے بتایا کہ سیکریٹری خارجہ کو چٹھی لکھ دی ہے کہ اگر پاکستانی مشن یا سفارتخانے نے توقیر صادق کی کوئی مدد کی تو اس کیخلاف بھی قانون کارروائی ہوگی جو دس سال بھی ہو سکتی ہے۔



لاہور پولیس نے بھی اپنی رپورٹ مرتب کر لی ہے جوآج سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی جبکہ نیب حکام بدھ کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں