صدرعباس کا سرکاری کاغذات پر ’’مملکت فلسطین‘‘ لکھنے کا حکم

پاسپورٹس، شناختی کارڈز،ڈرائیونگ لائسنسز اور اسٹامپ پیپرزپرنیا نام لکھنے کی تیاریاں شروع

پاسپورٹس، شناختی کارڈز،ڈرائیونگ لائسنسز اور اسٹامپ پیپرزپرنیا نام لکھنے کی تیاریاں شروع ، فوٹو : اے ایف پی

فلسطینی صدرمحمودعباس نے ''مملکت فلسطین ''کا نام سرکاری طورپراستعمال کرنے کا حکم دیدیاہے جسکے بعد نئے پاسپورٹس، شناختی کارڈز،ڈرائیونگ لائسنسز اوراسٹامپ پیپرز پر مملکت فلسطین لکھنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

صدرمحمودعباس نے یہ حکم اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو مبصرکا درجہ ملنے کے بعدجاری کیاہے۔صدرمحمودعباس کا کہنا ہے کہ فلسطینی کاغذات پر یہ تبدیلی فلسطینی ریاست کی بنیاد اور اداروں کے قیام اوراس کی خودمختاری میں مددگارثابت ہو گی۔ فلسطینی صدراپنی وزارت خارجہ اوربیرون ملک سفارتخانوں کو ایک ہفتہ قبل ہی مملکت فلسطین کا لفظ استعمال کرنے کی ہدایت کرچکے ہیں۔




پہلے فلسطینیو ںکے تمام سرکاری کاغذات پر فلسطینی اتھارٹی کا لفظ استعمال ہوتا تھا۔ اسرائیل فلسطینیوں کو اقوام متحدہ کا درجہ ملنے پرناخوش ہے۔ جب اسرائیلی وزارت خارجہ سے فلسطینی صدرکے حالیہ اقدام کے بارے میں جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس پرتبصرے سے انکار کر دیا۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اس نئے اقدام سے اسرائیل کے ساتھ بات چیت کے دوران ان کی پوزیشن مضبوط ہوجائے گی۔
Load Next Story