سندھ میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 285ہوگئی

مزید 5 ماؤں کی گود خالی ہوگئی،اندرون سندھ مہلک وبا نے موت کا بازار گرم کردیا


Monitoring Desk January 07, 2013
مزید 5 ماؤں کی گود خالی ہوگئی،اندرون سندھ مہلک وبا نے موت کا بازار گرم کردیا ، فوٹو : اے ایف پی

اندرون سندھ خسرہ کی وباسے مزید5بچوں نے زندگی ہار دی، ماؤں کی گودیں مسلسل خالی ہونے لگی ہیں۔

اتوار کی شام تک زندگی ہارنے والے بچوں کی تعداد 285 ہو چکی ہے۔ ایک ٹی وی کے مطابق اندرون سندھ خسرہ کی وبا نے موت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ کندھ کوٹ میں اب تک117 بچے موت کی وادی میں اتر چکے ہیں۔ سکھر میں69 اور خیرپورمیں35 بچوں نے موت کو گلے لگایا۔گھوٹکی میں22 اور شکار پورمیں16بچے خسرہ کی نذر ہوئے۔

08

لاڑکانہ اور ٹھل میں آٹھ،8 بچوں نے زندگی ہار دی۔ نوشہرو فیروز ،حیدر آباد اور نواب شاہ میں بھی دو، 2 بچے ہلاک ہوئے۔ پنگریو، جام شورو، مورو، ٹھٹھہ میں بھی4 بچے چل بسے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں بیماری اپنے عروج پر نظر آتی ہے۔سکھر میں ڈیڑھ لاکھ بچوں کو ویکسین دی جاچکی ہے جبکہ11 جنوری تک مزید 2 لاکھ بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں