ایفی ڈرین کوٹاکیس میں مبینہ فرنٹ مین کے وارنٹ جاری

مخدوم شہاب الدین،علی موسیٰ کی ضمانت کی درخواستوں پرہائیکورٹ نے کل طلب کرلیا


Qaiser Sherazi July 29, 2012
مخدوم شہاب الدین، علی موسیٰ کی ضمانت کی درخواستوں پرہائیکورٹ نے کل طلب کرلیا

KARACHI: ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کوٹاالاٹمنٹ اسکینڈل میں ہفتے کومزیدایک نئی پیش رفت ہوئی ہے،اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اے این ایف نے ایفی ڈرین کوٹاکی الاٹمنٹ اور اسمگلنگ کے مبینہ فرنٹ مین فرحان احمدڈائریکٹرزینت کیمیکل لاہورکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں اورحکم دیاہے کہ اسے گرفتارکرکے عدالت پیش کیاجائے،ایس ایچ اوتھانہ اے این ایف شکیل احمدنے عدالت کوبتایاکہ مبینہ فرنٹ مین فرحان گرفتاری سے بچنے کیلیے روپوش ہوگیاہے۔

ایفی ڈرین کی ڈاناس کمپنی اور بارلیکس لیب کی ادائیگی اوراسمگلنگ میں اس کابنیادی کردارہے،اس کی گرفتاری کی اجازت دی جائے، عدالت نے استدعامنظورکرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارنے کااختیار بھی دے دیاہے جبکہ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میںگرفتارڈرگ کنٹرولرشیخ انصاراحمدنے بھی ضمانت کی درخواست دائرکر دی جسے عدالت نے سماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے اے این ایف کونوٹس جاری کرکے16 اگست کو جواب اورریکارڈطلب کرلیاہے جبکہ وعدہ معاف گواہ بننے والے2نئے ملزمان تنویرحسین شیرازی اورچوہدری وحیدکی عبوری ضمانتوں میں بھی16اگست تک توسیع کردی ہے۔

یہ دونوں ملزمان بطوروعدہ معاف گواہ آئندہ ہفتہ بیان ریکارڈکرائیںگے۔دوسری طرف وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین ورکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کی ایفی ڈرین کوٹاالاٹمنٹ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواستوںکی سماعت کل پیر30 جولائی کوہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ میں ہوگی۔عدالت نے دونوںکونوٹس جاری کرکے طلب کیاہے جبکہ وعدہ معاف گواہ بننے والے رضوان احمدخان کی ضمانت کی درخواست کی بھی سماعت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |