آئی پی ایل نیلامی ٹیسٹ کرکٹ کے چہرے پر ایک اور طمانچہ قرار

آئی سی سی کو اسے بچانے کیلیے فوری طور پر سامنے آنے کی ضرورت ہے،کیون پیٹرسن


Sports Desk February 21, 2017
آئی سی سی کو اسے بچانے کیلیے فوری طور پر سامنے آنے کی ضرورت ہے،کیون پیٹرسن . فوٹو انٹرنیٹ

انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن نے آئی پی ایل نیلامی کو ٹیسٹ کرکٹ کے چہرے پر ایک اور طمانچہ قرار دے دیا ہے۔

اس نیلامی میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور ٹیمل ملز کو1.7 ملین پاؤنڈ اور1.4 ملین پاؤنڈ میں بالترتیب رائزنگ پونے سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور نے خریدا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فاسٹ بولر ملز کمر میں تکلیف کی وجہ سے صرف ٹوئنٹی 20 کرکٹ ہی کھیلتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :امپائرنگ فیصلے پر حیرت کا اظہارکیون پیٹرسن کو5 ہزار ڈالر کا پڑگیا

کیون پیٹرسن نے کہاکہ ایک ٹوئنٹی 20 اسپیشلسٹ انگلینڈ کی موجودہ ٹیم کا سب سے امیر ترین کرکٹر بن گیا، ٹیسٹ کرکٹ پس منظر میں چلی گئی، آئی سی سی کو اسے بچانے کیلیے فوری طور پر سامنے آنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں