میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹ جعلی ہیں ادارے تحقیقات کریں رضا ربانی

جعلی ٹویٹر اکاؤنٹس اوران پر چلنے والے نفرت انگیز اور گمراہ کن پیغامات کی تحقیقات کی جائے، چیئرمین سینیٹ


INP February 22, 2017
جعلی ٹویٹر اکاؤنٹس اوران پر چلنے والے نفرت انگیز اور گمراہ کن پیغامات کی تحقیقات کی جائے، چیئرمین سینیٹ۔ فوٹو : فائل

چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے وضاحت کی ہے کہ ان کا ٹویٹر یا سماجی رابطوں کی کسی ویب سائٹ پرکوئی اکاؤنٹ نہیں تاہم ان کے نام پر چلنے والے ٹویٹر اکاؤنٹس جعلی ہیں۔

منگل کوسینیٹ سکریٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق رضاربانی نے اپنے نام سے چلنے والے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو کہا کہ ان کے نام سے چلنے والے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹس اوران پر چلنے والے نفرت انگیز اور گمراہ کن پیغامات کی تحقیقات کی جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں