امریکا سے ایک کروڑ سے زائد تارکین وطن کو بیدخل کرنے کا فیصلہ
10 ہزار اضافی سیکیورٹی اہلکار بھرتی کیے جائیں گے، امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی
SUKKUR:
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا سے ایک کروڑ 10 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق 10 ہزار اضافی سیکیورٹی اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے جان کیلی نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں وہ اس سلسلے میں فوری اقدامات کریں تاکہ غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کے فیصلے پر صحیح طریقے سے عمل کیا جاسکے۔
دوسری جانب تارکین وطن کے حامی گروپوں نے امریکی حکومت کے اس نئے ہدایت نامے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کیخلاف عدالتوں سے رجوع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان احکام سے ثابت ہوگیا کہ ٹرمپ انتظامیہ حقیقت میں کیا کرنا چاہتی ہے۔