تنگی کچہری دھماکا حملہ آوروں کے 3 مشتبہ سہولت کار گرفتار

علاقے میں سرکاری و نجی دفاتر، اسکول اوربازارمکمل طور پر بند ہیں جب کہ پولیس کی بھاری تعینات ہے


ویب ڈیسک February 22, 2017
تحصیل کچہری کے حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس حاصل کرلیے گئے ہیں: فوٹو: فائل

پولیس نے گزشتہ روز تنگی تحصیل کچہری پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے 3 مشتبہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔


ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کے مطابق پولیس نے گزشتہ روزتنگی تحصیل کچہری پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کے 3 مشتبہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے، یہ گرفتاریاں تنگی سے ملحقہ علاقوں میں کی گئیں، مشتبہ سہولت کاروں کے عملی کردارکی تفتیش کی جا رہی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور واقعے کی جگہ کو مکمل طور پر صاف کردیا گیا ہے۔ تحصیل کچہری کے حملہ آوروں کے فنگرپرنٹس حاصل کرلیے گئے ہیں اورحملہ آوروں کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھی بھجوا دیئے گئے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: چارسدہ کی عدالت پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 افراد شہید

دوسری جانب چارسدہ کی تنگی تحصیل کچہری پردھماکے کے خلاف وکلا نے 7 روزہ سوگ کا اعلان کررکھا ہے، جس کے باعث عدالتی امورٹھپ ہیں۔ اس کے علاوہ علاقے کے تمام بازار، سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ تنگی کچہری کے مرکزی دروازے پرواک تھرو گیٹ نصب کردیا گیا ہے، کچہری کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، اس کے علاوہ عدالت کے تباہ شدہ گیٹ کی جگہ نیا گیٹ نصب کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزتنگی کی تحصیل کچہری پردہشت گردوں کے حملے میں 7 افراد جاں بحق جب کہ 16 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |