آسام فسادات میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 60ہو گئی

وزیراعظم من موہن سنگھ اور سونیا گاندھی کافسادات سے متاثرہ ریاست کا دورہ


News Agencies July 29, 2012
آسام:بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ فسادات سے متاثرہ علاقے میں بے گھر ہونے والے مسلمانوں سے ریلیف کیمپ میں ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

MANCHESTER: بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کے خلاف جاری فسادات میں ہلاک افراد کی تعداد 60ہو گئی ، فسادات کے نتیجے میں دولاکھ افراد بے گھرگئے، ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے امدادی کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ فسادیوں نے جن علاقوں میں حملہ کیاوہاں مکانات جلانے کے ساتھ مویشیوں کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔

دریں اثناء بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ اور کانگریس کی لیڈر سونیا گاندھی فسادات سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر آسام پہنچ گئے۔ منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ ریاست آسام میں تشدد کو کنٹرول کرنے میں ابتدائی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کورکراجھار کا دورہ کیا اور کامرس کالج میں ایک اجلاس کی صدارت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومت کو صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے اقدامات اٹھانا ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں