سپریم کورٹ نے ریکوڈک کا معاہدہ کالعدم قرار دے دیا
عدالت کے فیصلے کے مطابق ریکوڈک معاہدہ غیر آئینی اور قواعد کے خلاف تھا۔
سپریم کورٹ نےریکوڈک کا معاہدہ کالعدم قرار دےدیا، عدالت کے فیصلے کے مطابق معاہدہ غیر آئینی اور قواعد کے خلاف تھا۔
ریکوڈک کیس میں سپریم کورٹ نے 21 دسمبر کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جس کے بعد آج چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کا مختصر فیصلہ سنا دیا۔
فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ ریکوڈک معاہدہ غیر آئینی اور قواعد کے خلاف تھا،اس موقع پر عدالت نے ٹی سی سی کےخلاف درخواستیں سماعت کے لئے منظور کرلیں۔
کیس کا فیصلہ 16 صفحات پر مشتمل ہے جبکہ کمرہ عدالت میں پیراگراف 11 اور 12 پڑھ کر سنایا گیا۔