
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقے راجگاہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں بمباری سے متعدد دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق بمباری کے نتیجے میں شدت پسندوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے جبکہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اور داعش سے تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔