خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک کئی ٹھکانے تباہ

پاک فضائیہ کی کارروائی میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک February 22, 2017
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اور داعش سے تھا۔ فوٹو: فائل

پاک فضائیہ کے طیاروں نے خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقے راجگاہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں بمباری سے متعدد دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق بمباری کے نتیجے میں شدت پسندوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے جبکہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام اور داعش سے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں