نوازشریف نے تمام اداروں کواپنی باندی بنا رکھا ہے ترجمان تحریک انصاف

اگر ادارے ٹھیک سے کام کر رہے ہوتے تو ہم سپریم کورٹ نہ آتے، ترجمان تحریک انصاف


ویب ڈیسک February 22, 2017
اگر ادارے ٹھیک سے کام کر رہے ہوتے تو ہم سپریم کورٹ نہ آتے، ترجمان تحریک انصاف، فوٹو؛ ایکسپریس

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے تمام اداروں کو اپنی باندی بنا رکھا ہے اور اگر ادارے کام کر رہے ہوتے تو ہم سپریم کورٹ نہ آتے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے عدالتی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے سنا کہ قرضے قطری نے اتارے اور اب کہا جا رہا ہے کہ حدیبیہ پیپر مل کے اکاؤنٹ سے التوفیق بینک کے قرضے اتارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کے دلائل وزیراعظم کے ذاتی وکیل جیسے تھے، اداروں کے سربراہان انجمن غلامان ہیں اور وزیراعظم نے تمام اداروں کو اپنی باندی بنایا ہوا ہے.

اس خبر کو بھی پڑھیں: نیب کے جواب کے بعد وزیراعظم سے تفتیش کا پہلو زمین کے 6 فٹ نیچے دفن ہوگیا

فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کو دھمکایا جا رہا ہے کہ آپ وزیر اعظم کو نااہل قرار نہیں دے سکتے، حکومتی وزراء وزیراعظم کو نااہلی سے بچانے کے لئے روز سپریم کورٹ کے باہر پہنچ جاتے ہیں۔ اگر ملک میں ادارے آئین اور قانون کے مطابق کام کر رہے ہوتے تو ہم سپریم کورٹ نہ آتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |