چارسدہ حملہ ناکام بنانے والی پولیس ٹیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا فیصلہ

سرحد پار سے دہشت گردی کو سپورٹ کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، پرویز خٹک

پولیس کے جوانوں نے جواں مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، وزیراعلیٰ کے پی کے. فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا حکومت نے عدالت پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والی پولیس ٹیم کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا فیصلہ کیا ہے۔

چارسدہ میں تحصیل بارایسوسی ایشن کے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سانحہ تنگی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں وکلا برادری کے ساتھ ہیں، متاثرین کی مالی امداد سمیت ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے دہشت گردی کو سپورٹ کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں لیکن دہشت گردی کے خلاف مل کر جنگ لڑیں گے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: چارسدہ کی عدالت پر دہشتگردوں کے حملے میں 7 افراد شہید، متعدد زخمی

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہو رہا ہے، پولیس کے جوانوں نے جواں مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور دہشت گرد منصوبے کو ناکام بنانے والی پولیس ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا فیصلہ کیا ہے۔
Load Next Story