نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6 رنز سے ہرا دیا

راس ٹیلر 110 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے


Sports Desk February 22, 2017
راس ٹیلر 110 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ فوٹو : فائل

GILGIT:





کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میچ میں سخت مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیویز نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 289 رنز بنائے۔ 53 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد روس ٹیلر اور کین ولیمسن نے ٹیم کا مجموعہ 157 تک پہنچایا، ولیمسن 75 گیندوں پر 69 رنز بنانے کے بعد عمران طاہر کا شکار بن گئے۔ نیل بروم 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹیلر نے نئے آنے والے بیٹسمین جمی نیشام کے ساتھ 123 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ 289 رنز تک پہنچایا۔ راس ٹیلر 110 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جب کہ جمی نیشام نے 57 گیندوں پر 71 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ڈیوائن پریٹوریس نے 2 جبکہ وین پارنل اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایلوئٹ کا منفرد فاتحانہ انداز سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا

290 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم میں مشکلات کا شکار رہی، 22 کے مجموعی اسکور پر ہاشم آملہ (10) آؤٹ ہوئے، فاف ڈوپلیسی 11 رنز پر گرینڈ ہوم کی وکٹ بنے، ڈی کاک 57، اے بی ڈی ویلیئرز 45، جے پی ڈومنی 34 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ 214 رنز پر 8 وکٹیں گرنے کے بعد کیویز کی فتح یقینی نظر آرہی تھی لیکن ڈیوائن پریٹوریس اور اندیل فیلکوایو ڈٹے رہے، 49 ویں اوور میں ٹرینٹ بولٹ نے پریٹوریس کو 50 رنز پر بولڈ کر دیا، آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے لیکن ٹم ساؤتھی نے پہلی 4 گیندوں پر کوئی رن نہیں بننے دیا جبکہ فیلوکوا نے آخری دو گیندوں پر چوکے لگائے لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے، جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنا سکی اور کیویز نے میچ میں 6 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ ٹرینٹ بولٹ نے 3، مچل سینٹنر نے 2 جبکہ ٹم ساؤتھی، کولن ڈی گرینڈ ہوم اور ایش سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔