سکھر گھر کی چھت گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی

ایوب گیٹ کے قریب چھت گرنے سے گھر کا سربراہ ایوب قاضی اور اس کا 3 سالہ بیٹا عزیز ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے

ایوب گیٹ کے قریب چھت گرنے سے گھر کا سربراہ ایوب قاضی اور اس کا 3 سالہ بیٹا عزیز ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے فوٹو : فائل

گھر کی چھت گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے، اچانک حادثے سے اموات پر گھرمیں کہرام مچ گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر کے علاقے ایوب گیٹ کے قریب چھت گرنے سے گھر کا سربراہ ایوب قاضی اور اس کا 3 سالہ بیٹا عزیز ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ گھر ميں موجود ایوب قاضی کی بیوی ، بیٹا اور بیٹی زخمی ہوگئے جنہيں اسپتال پہنچادیا گیا ۔

واضح رہے سکھرشہر ميں کئی بوسیدہ اور پرانی عمارتیں ہیں جن کا مرمتی کام نہيں کرایا جاتا اور ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story