کراچی پولیس چوکی کے قریب نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

ملزمان نے پریشر کوکر میں 5 کلو دھماکہ خیز مواد نصب کررکھا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ

واقعہ کالعدم تحریک طالبان کے مرکزی امیر کے بیٹوں کی گرفتاری کا ردعمل ہوسکتا ہے۔ ایس پی سلمان سید. فوٹو ایکسپریس

خواجہ اجمیر نگری میں پولیس چوکی کے قریب نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا۔


کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں رشید آباد پولیس چوکی کے قریب نصب بم کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا، اس دوران کسی بھی ممکنہ نقصان کے خطرے سے بچنے کے لئے علاقے کوسیل کردیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نےایک گھنٹے کی کارروائی کے بعد بعد بم ناکارہ بنادیا، بی ڈی ایس کےمطابق ملزمان نے پریشر کوکر میں 5 کلو دھماکہ خیز مواد نصب کررکھا تھا، ایس پی سلمان سید کے مطابق واقعہ کالعدم تحریک طالبان کے مرکزی امیر کے بیٹوں کی گرفتاری کا ردعمل ہوسکتا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story