ایسا کچھ نہیں کیا جس سے ملک کا نام بدنام ہو شرجیل خان

پلیئرز کے قانونی مشیروں سے صلاح مشورے جاری ہیں اور امید ہے کہ اگلے ہفتے پی سی بی کو جواب جمع کرائیں گے، ذرائع

پلیئرز کے قانونی مشیروں سے صلاح مشورے جاری ہیں اور امید ہے کہ اگلے ہفتے پی سی بی کو جواب جمع کرائیں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

فکسنگ الزامات پر معطل پاکستانی کرکٹر شرجیل خان کا کہنا ہے کہ بے قصور ہوں ایسا کچھ نہیں کیا جس سے ملک کا نام بدنام ہو۔

یو بی ایل کی طرف سے کھیلنے والے بیٹسمین کراچی میں بینک میں آئے تو واپسی پر میڈیا نے انہیں گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کر دی، انہوں نے کسی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ پی سی بی نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے منع کیا ہے۔ صحافیوں کے اصرار پر انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے ملک کی بدنامی ہو، ذرائع کے مطابق پلیئرز کے قانونی مشیروں سے صلاح مشورے جاری ہیں اور امید ہے کہ اگلے ہفتے پی سی بی کو اپنا جواب جمع کروائیں گے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: اسلام آباد یونائٹیڈ کے شرجیل خان اور خالد لطیف ایونٹ سے باہر

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ انتظامیہ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر دفاعی چیپمئن اسلام آباد یونائٹیڈ کے اوپنرز شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کردیا تھا جب کہ دونوں کھلاڑیوں کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیشی کے بعد چارج شیٹ جاری کرکے 14 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے۔
Load Next Story