واجبات نہ ملے توپی ایس او دیوالیہ ہو سکتا ہے ڈاکٹر عاصم

یومیہ 23 ارب روپے درکار ہیں، غیر ملکی کمپنیاں فراہمی روک سکتی ہیں، انٹرویو


Express Desk July 29, 2012
یومیہ 23 ارب روپے درکار ہیں، غیر ملکی کمپنیاں فراہمی روک سکتی ہیں، انٹرویو۔ فائل فوٹو

KARACHI: وزیر اعظم کے مشیر برائے پٹرولیم قدرتی وسائل ڈاکٹرعا صم حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل کو واجبات کی ادائیگی یقینی نہ بنائی گئی تو ادارہ دیوالیہ ہو سکتا ہے ۔ ایک انٹرویومیںانھوں نے کہا کہ وزارت پانی وبجلی اور وزارت خزانہ کی جانب سے عدم ادائیگیوں کے باعث پی ایس او شدید مالی بحران کا شکار ہے۔

پاورپلانٹس کو ایندھن کی بلا تعطل فراہم کیلیے پی ایس اوکو یومیہ 23 ارب روپے درکارہیں جو باقاعدگی سے فراہم نہیںکیے جارہے۔ ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ پی ایس اوکو62.1 ارب روپے درکارتھے لیکن صرف 29 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں،ادائیگیوںکی صورتحال یہی رہی توتیل فراہم کرنے والی غیر ملکی کمپنیاں پی ایس او کودیوالیہ قرار دے کر فراہمی روک دیںگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں