یمن میں حوثی باغیوں کے حملے میں فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف ہلاک

حوثی باغیوں نے المخا شہر کے قریب یمنی فوج کے کیمپ کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا


ویب ڈیسک February 22, 2017
حوثی باغیوں نے المخا شہر کے قریب یمنی فوج کے کیمپ کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا، فوٹو؛ بشکریہ/ العربیہ

یمن میں حوثی باغیوں کے حملے میں سرکاری فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل احمد سیف الیافعی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں سرکاری فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل احمد سیف الیافعی ایک حملے میں ہلاک ہوگئے۔ عسکری ذرائع کے مطابق حوثی ملیشیاؤں نے آج صبح المخا شہر کے قریب یمنی فوج کے کیمپ میزائل داغا جس کے نتیجے میں میجر جنرل احمد سیف الیافعی سمیت متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ میجر جنرل احمد سیف الیافعی کا قتل یمن کے سرکاری افواج کے لیے بڑا جھٹکا قرار دیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔