کوہستان ویڈیو اسکینڈل پولیس نے 4 مرکزی ملزمان گرفتار کرلئے

گرفتارملزمان میں مولوی جاوید، مولوی نورالحق، موسم خان اور بصیرکوحسن ابدال شامل ہیں, ڈی پی او کوہستان


ویب ڈیسک January 07, 2013
گرفتارملزمان میں مولوی جاوید، مولوی نورالحق، موسم خان اور بصیرکوحسن ابدال شامل ہیں, ڈی پی او کوہستان. فوٹو فائل

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوہستان ویڈیو اسکینڈل کے 4 مرکزی ملزمان گرفتارکرلئے۔

ڈی پی او کوہستان اکبر علی کے مطابق گرفتارملزمان میں مولوی جاوید، مولوی نورالحق، موسم خان اور بصیرکوحسن ابدال شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتارکئے جانے والے ملزمان میں لڑکوں کے قتل کا فتویٰ دینے اور اسکینڈل کا ماسٹرمائنڈ شامل ہے۔

واضح رہے کہ کوہستان میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں خواتین کے ڈانس کی ویڈیو بنانے کے بعد ان کے قتل کا انکشاف کرنے والے گواہ افضل کوہستانی کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق اورخاندان کی 5 خواتین زخمی ہوگئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں