کرینہ کا بیٹا تیمور’’ لٹل جان‘‘ بن گیا

کرینہ نے اپنے بیٹے کو اصل نام کی بجائے ’’نِک نیم‘‘ سے پکارنا شروع کردیا ہے


ویب ڈیسک February 22, 2017
کرینہ نے اپنے بیٹے کو اصل نام کی بجائے ’’نِک نیم‘‘ سے پکارنا شروع کردیا ہے، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کا نک نیم رکھ دیا ہے اور وہ اب اسے پیار سے ''لٹل جان'' پکارنے لگی ہیں۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں 2 ماہ قبل بیٹے کی ولادت ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے تیمور علی خان رکھا تھا جب کہ اداکار جوڑی کی جانب سے تیمور نام رکھنے پر بھارت میں تنازعہ شروع ہوگیا تھا جس کے باوجود نام میں تبدیلی نہیں کی گئی لیکن اب کرینہ نے بیٹے کو ایک اور نام سے پکارنا شروع کردیا ہے جسے تیمور کا نِک نیم کہا گیا ہے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: 'تیمور پٹھانوں جیسا خوبصورت ہے'

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور اپنے بیٹے تیمورعلی خان کو پیار سے ''لٹل جان'' کہہ کر پکارتی ہیں جس کے بعد تیمور کا یہ نِک نیم بن گیا ہے جب کہ خاندان بھر میں بھی اب بچے کو تیمور کی بجائے ''لٹل جان'' سے ہی پکارا جاتا ہے جس کی تصدیق کرینہ کپور کی بہن کرشمہ کپور نے بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |