پی ایس ایل فائنل کے آن لائن ٹکٹ ہفتے سے فروخت ہونے کا امکان

فرنچائز مالکان نے فائنل کھیلنے کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں سے حتمی بات چیت تک 26 فروری کا وقت مانگ لیا


ویب ڈیسک February 22, 2017
فرنچائز مالکان نے فائنل کھیلنے کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں سے حتمی بات چیت تک 26 فروری کا وقت مانگ لیا، فوٹو؛ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کے فائنل کے لیے آن لائن ٹکٹنگ ہفتے سے شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تقریباً 25 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے جب کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے 4 انکلوژرز عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس کی ٹکٹ 12 ہزار روپے کی فروخت کی جائے گی۔ اے ایچ کاردار، رمیز راجہ، جاوید میاں داد اورعبدالقادر انکلوژرز کا ٹکٹ 8 ہزار میں فروخت ہوگا جب کہ حنیف محمد، ماجد خان، ظہیر عباس، امتیاز احمد، سعید احمد، انضمام الحق، نذر محمد اور قائد انکلوژرزکے لیے 4 ہزار کا ٹکٹ خریدنا ہوگا تاہم جنرل انکلوژز میں داخلہ فیس 500 روپے کی ہوگی یہ انکلوژرز سعید انور اور سرفراز نواز کے نام سے منسوب ہیں۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں کون کون سے پلیئرز کھیلنے آئیں گے اس کی ڈرافٹنگ میں بھی تاخیر ہے۔ 22 فروری کی مقررہ تاریخ کے بعد فرنچائز مالکان نے پی سی بی سے 26 فروری تک کا وقت مانگ لیا ہے تاکہ ایک بار پھر غیر ملکی کرکٹرز سے حتمی بات چیت کی جاسکے۔ مالکان نئے کھلاڑیوں کے نام بھی تجویز کریں گے اس کے بعد انکار کرنے والے کرکٹرز کی جگہ نئے پلیئرز کی ڈرافٹنگ کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |