راولپنڈی اسلام آباد میں سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

راولپنڈی،اسلام آباد میں 1960میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 07 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا،محکمہ موسمیات

سردی کی لہرنے راولپنڈی ،اسلام آباد،گوجرانوالہ ،فیصل آباد،ساہیوال ڈویژن سمیت پنجاب ،خیبرپختونخوا کے اکثرعلاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، فوٹو: ایکسپریس

راولپنڈی ، اسلام آباد میں سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جبکہ دن کا درجہ حرارت بھی نقطہ انجماد سے گر گیا ۔

محکمہ موسمیات اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 80 سال کے ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے قبل 1960میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 07 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا اورآج 50سال کے بعد یہ درجہ حرارت ریکارڈکیا گیا۔

ڈائریکٹر محکمہ مو سمیات محمد حنیف کا کہنا ہے کہ سردی کی لہرنے راولپنڈی ،اسلام آباد،گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن سمیت پنجاب ،خیبرپختونخوا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جبکہ میدانی علاقوں اور وسطی پنجاب کے چند علاقوں میں دھند کا دورانیہ 16سے 20گھنٹہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی اور دھند کا یہ سلسلہ رواں ہفتے تک جاری رہے کا جس کے بعد بارش سے موسم معمول پر آ جائے گا ۔


محمد حنیف نے کہا کہ سردی کی اس شدت کی وجہ گلوبل وارمنگ(عالمی حدت) ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ مری ، بھکر،میانوالی اوروسطی پنجاب کے چند علاقوں میں درجہ حرارت یکساں ہو گیا ہے۔

 

 
Load Next Story