آسٹریلیا41 رنز سے کامیاب ٹی 20 سیریز 12 سے سری لنکا کے نام 

سری لنکا کے ایسلا گونارتنے سیریز کے بہترین پلیئر قرار پائے۔


Sports Desk February 22, 2017
سری لنکا کے ایسلا گونارتنے سیریز کے بہترین پلیئر قرار پائے ۔ فوٹو اے ایف پی

آسٹریلیا کی ٹیم آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں وائٹ واش کی خفت سے بچ گئی، آئی لینڈرز نے میچ میں شکست کے باوجود سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، کینگروز نے ایرون فنچ اور مائیکل کلنگر کی ففٹیز سے تقویت پاتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 187 رنز بنائے۔ کلنگر 62 اور فنچ 53 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، ٹریوس ہیڈ 30 اور بین ڈنک 28 رنز بنا پائے۔ سری لنکا کی جانب سے ڈیسن شناکا اورلیستھ مالنگا نے 2,2 جب کہ سیکو گے پراسانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئی لینڈرز کو اوپنرز اپل تھرنگا اور دلشان مناویرا نے 41 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے اچھا آغاز فراہم کیا لیکن اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 146 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مناویرا 37، ملندا سری وردنے 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان اپل تھرنگا اور جیون مینڈس 14,14 رنز بنا سکے۔ آخری دو بیٹسمین مالنگا 1 اور سنجے 5 رن پرآؤٹ ہوئے۔ ایڈم زامپا نے گونارتنے، کیپوگیدرا اور شناکا کی وکٹیں جلد حاصل کرتے ہوئے سری لنکا کے مڈل آرڈر کی کمر توڑی۔ جیمز فالکنر نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ جے رچرڈسن اور ٹریوس ہیڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا نے تیسرے میچ میں 41 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے باوجود سیریز میں 1-2 سے شکست سے دوچار ہوئی لیکن وائٹ واش سے بچ گئی۔ ایڈم زامپا پلیئر آف دی میچ رہے۔ سری لنکا کے ایسلا گونارتنے سیریز کے بہترین پلیئر قرار پائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |