طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیںمولانا فضل الرحمان

حکومت سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے دہشت گردی کا مسئلہ سیاسی طور پر حل کرے،مولانا فضل الرحمان

حکومت سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے دہشت گردی کا مسئلہ سیاسی طور پر حل کرے،مولانا فضل الرحمان. فوٹو: پی پی آئی/ فائل

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔



پشاورمیں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کا بہترین فورم قبائلی جرگہ ہے، طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے دہشت گردی کا مسئلہ سیاسی طور پر حل کرے،

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی کے لئے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں، کوشش ہے چند روز میں ایم ایم اے بحال کردی جائے، انہوں نے کہا کہ سیاست کے بغیر ریاست اورخلافت کا تصور ممکن نہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story