توہین عدالت کیس سپریم کورٹ نے الطاف حسین کی معافی قبول کرلی

ساری زندگی عدلیہ اورقانون کا احترام کیا،آئندہ ججز سے متعلق اپنے ریمارکس میں احتیاط سے کام لوں گا،الطاف حسین


ویب ڈیسک January 07, 2013
بیرسٹر فروغ نسیم نے الطاف حسین کی جانب سے معافی نامہ عدالت میں جمع کرایا، فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی معافی قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس خارج کردیا۔

سپریم کورٹ میں ایم کیوایم کی جانب سے بیرسٹرفروغ نسیم پیش ہوئے اورالطاف حسین کی جانب سےغیر مشروط معافی نامہ عدالت میں جمع کرایا اورکہا کہ الطاف حسین نے معززعدالت کے حوالے سے جو بھی الفاظ ادا کئے تھے وہ واپس لیتے ہیں اوراپنے آپ کو عدلیہ کے رحم وکرم پرچھوڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم عدالتوں کا احترام کرتی ہے۔

الطاف حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ ساری زندگی عدلیہ اورقانون کا احترام کیا،عدالت کے حوالے سے جو بھی الفاظ ادا کئے وہ واپس لیتا ہوں اورآئندہ ججز سے متعلق اپنے ریمارکس میں احتیاط سے کام لوں گا۔

اس موقع پر چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے معافی نامہ قبول کرتے ہوئے الطاف حسین کے خلاف جاری کیے جانے والا توہین عدالت کا نوٹس خارج کردیا۔

واضح رہے کہ الطاف حسین نے 2دسمبر کولندن سے ٹیلی فونک خطاب کے ذریعے سپریم کورٹ کے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے فیصلے پر جلسہ عام سے خطاب کیا تھا جس کا عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے الطاف حسین کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 7جنوری کو طلب کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں