الطاف حسین کا ڈرون حملہ قوم کے لئے خوشگوار حیرت ثابت ہوگا فاروق ستار

الطاف حسین کی قیادت اس بات کا ادراک رکھتی کہ اس وقت پاکستان کو کس طرح کے مسائل درپیش ہیں, فاروق ستار


ویب ڈیسک January 07, 2013
عدالت عظمیٰ اور تمام جج صاحبان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے الطاف حسین کی معافی قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج کردیا،فاروق ستار فوٹو:اے ایف پی

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کی ہے، الطاف حسین کا ڈرون حملہ قوم کے لئے خوشگوار حیرت ثابت ہوگا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم کی قیادت کو اس بات کا پوری طرح احساس ہے کہ اس وقت پاکستان کو کس طرح کے مسائل درپیش ہیں اور ان کو کس طرح حل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی جانب سے بڑے پن اور کشادہ دلی کا مظاہرہ کیا گیااگر سیاسی قائدین عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایسے الفاظ اپنے خطاب میں استعمال کرتے ہیں جس سے ملک کے وقار اور احترام میں کمی آتی ہو تو یہ اپنے الفاط پر نظرثانی کرنے کا بہترین راستہ ہے۔

فاروق ستار نے کہا ہم عدالت عظمیٰ اور تمام جج صاحبان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے الطاف حسین کی معافی قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج کردیا، ان کا کہنا تھا کہ آج ایک اچھا دن ہے ہمیں آگے کی طرف دیکھنا چاہئے، الطاف حسین کا ڈرون حملہ قوم کے لئے خوشگوار حیرت ثابت ہوگا، خوشگوار تحفے دینا ایم کیو ایم کی روایت ہے۔

اس موقع پر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ایم کیوایم نے عدالت میں کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے نظرثانی کی 2 درخواستیں دائر کی ہیں جس میں سے ایک کی سماعت 9 جنوری کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں